7 اگست 2025 - 18:57
ایران کے خلاف کسی بھی دھمکی کا وعدہ صادق-3 سے کہیں زیادہ شدت سے جواب دیا جائے گا، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی 12 روزہ جنگ کے شہیدوں کے چہلم پر ایک بیان میں زور دے کر کہا: ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف کسی بھی قسم کے اقدام اور خطرے کا، دشمنوں کے تصور سے کہیں بڑھ کر، وعدہ صادق-3 آپریشن سے کہیں زیادہ سخت، جواب دیا جائے گا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی 12 روزہ جنگ کے شہیدوں کے چہلم کے موقع پر اپنے بیان میں کہا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی دیگر مسلح افواج کے ساتھ مل کر کسی بھی وقت، کہیں بھی، امریکہ اور صہیونی ریاست اور ان کے حامیوں کی طرف کی طرف کی کسی بھی خطرے یا جارحیت کا فیصلہ کن اور پشیمان کر دینے والا جواب دینے کے لئے ہر دم تیار ہے۔ ہم پوری طاقت سے، اونچی آواز میں، اعلان کرتے ہیں کہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف کسی بھی قسم کے اقدام اور خطرے کا، دشمنوں کے تصور سے کہیں بڑھ کر، وعدہ صادق-3 آپریشن سے کہیں زیادہ سخت، جواب دیا جائے گا۔

ایران اسلامی کے شہدائے عظمت کے اربعین کے موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انقلاب اسلامی اور مقدس دفاع کے عظیم شہیدوں، خصوصاً شہید کمانڈروں "لیفٹیننٹ جنرل پاسدار محمد باقری"، "لیفٹیننٹ جنرل پاسدار غلام علی رشید"، "لیفٹیننٹ جنرل پاسدار حسین سلامی"، "لیفٹیننٹ جنرل پاسدار علی شادمانی"، "میجر جنرل پاسدار امیرعلی حاجی زاده" اور اسلامی فوج کے دیگر قابل فخر شہداء، نیز 12 روزہ دفاع مقدس میں شہید ہونے والے سائنسدانوں اور عوام کے مختلف طبقات بشمول خواتین اور بچوں کی یاد، نام اور عظمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے ایران کی تاریخ میں بہادری، قربانی، مزاحمت و مقاومت اور عظمت کے نئے اور شاندار کارنامے تخلیق کیے، "سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی" جو انقلاب اور اسلامی نظام کی حفاظت کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے، ان تاریخ ساز شہادتوں پر تمام ایرانی قوم کو تہنیت اور تعزیت پیش کرتے ہوئے، "اسلامی ایران کی عظمت کے ان شہداء قومی عزت و سربلندی کو علمبرداروں" کی شہادت کے چہلم کے موقع پر موجودہ حالات اور ہمارے عزیز ملک کے عالمی دشمنوں کے مقابلے میں اہم اسٹراٹیجک پوزیشن کے بارے میں کچھ کلیدی نکات بیان کرتا ہے اور اعلان کرتی ہے:

1- شہیدوں کے یاد اور مقاصد کی تکریم

اسلامی ایران کے عظمت کے شہیدوں نے بہادری اور قربانی کو اپنے پاک خون سے اس سرزمین کی تاریخ میں ثبت کر دیا۔ ہم اسلامی انقلاب کے محافظ، ان عالی مقام شہیدوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے، ان کے سچے پیروکاروں کے طور پر، ہمیشہ انقلاب کے سلسلے کو جاری رکھنے اور اپنے پیارے ملک کی ترقی کے لئے ان عظیم شہیدوں کے مقدس مشن کے ساتھ وفاداری پر زور دیتے ہیں، اور ہمارا یقین ہے کہ ایران کی معزز اور عظیم الشان قوم فخر کے ساتھ اپنی معاصر تاریخ میں اپنی سر بلندی اور سرخ روئی کو ان عظیم مجاہدتوں اور کارناموں کے مرہون منت سمجھتی ہے۔

2- رہبر معظم کے بیانات، دشمن کے مقابلے میں مقاومت و مزاحمت کا قُطْب نُما

12 روزہ مقدس دفاع اور امریکہ اور صہیونی ریاست کی مسلط کردہ جنگ کے حوالے سے اسلامی انقلاب کے رہبر معظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف (حفظہ اللہ)  کے حکیمانہ موقف اور تزویراتی بیانات ـ واضح طور پر عالمی طاقتوں کے سامنے ملت ایران ملک کی طاقتور مسلح افواج کی بہادری اور استقامت کا ثبوت اور واضح طور پر امریکی-صہیونی سَرخَیلی میں عالمی استکباری محاذ کے خلاف ایرانی قوم اور ملک کی مسلح افواج کی بہادری اور ثابت قدمی کا مظہر ہے؛ چنانچہ ہم اس تاریخی فتح پر فخر کرتے ہیں۔ یہ وہ جنگ تھی جس میں انسانیت کے دشمنوں کی براہ راست اور بے رحم موجودگی کے باوجود، اسلامی ایران نے نہ صرف اپنی سرزمین کا دفاع کیا بلکہ رہبر موصوف (مد ظلہ العالی) کی حکمت عملیوں کے سائے میں ـ بطور محور مقاومت، ـ اپنی طاقت اور عظمت کو دشمن پر مسلط کیا اور اس طاقت کے شاندار مظاہرے کو بین الاقوامی میدانوں میں نمایاں کیا۔

3- امریکہ اور صہیونی ریاست کے ساتھ براہ راست ٹکراؤ اور ایرانی قوم کی فتح

ہم دو ٹوک الفاظ میں اعلان کرتے ہیں کہ تاریخ میں پہلی بار ایرانی قوم آج کی دنیا کی بڑی استکباری اور ملحد طاقتوں ـ یعنی مجرم امریکہ اور طفل کُش اور نسل پرست صہیونی ریاست کی مسلط کردہ اور براہ راست جنگ اور مسلط کردہ جارحیت کے مقابلے میں پوری طاقت اور بہادری کے ساتھ دفاع کے میدان میں اتری اور اس تاریخی معرکے سے فخر و اعزاز کے ساتھ سرخرو اور سربلند ہوکر، عہدہ برآ ہوئی۔ اس فتح نے نہ صرف قومی جذبے اور وقار کو تقویت بخشی بلکہ دشمنوں کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک نئی راہ کی تخلیق کر دی۔ اسلامی ایران آج، شہداء کے پاکیزہ خون کے سائے میں، دنیا کی ایک ناقابل تردید طاقتوں میں سے ایک کے طور پر، پوری آمادگی رکھتا ہے کہ کسی بھی خطرے کو ایک موقع میں بدل دے اور اپنے دشمنوں کے حتمی مقدر [یعنی تاریخ شکست] کو عملی جامہ پہنائے۔

4- "وعدہ صادق 3" کی کامیابی اور تل ابیب و واشنگٹن پر جنگ بندی مسلط کرنا

12 روزہ امریکہ مخالف اور صہیونی مخالف مقدس دفاع میں نمایاں اور بے مثال کامیابیوں میں سے ایک، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی "وعدہ صادق 3" اور "بشارت فتح" کی درست اور دانشمندانہ کاروائیاں ہیں؛ جن میں ہم نے عالمی دباؤ اور خطرات کے باوجود صہیونی ریاست اور امریکہ پر جنگ بندی مسلط کرنے میں کامیاب ہوئے۔ یہ ہماری دفاعی اور جارحانہ طاقت اور صلاحیت کا واضح ثبوت ہے جس کا مظاہرہ دشمنوں کے خلاف جوابی جنگ کے میدان میں صرف تزویراتی حکمت عملی اور دانشمندانہ منصوبہ بندی کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔ اس بنیاد پر، خدا کے اذن سے ہم عظیم ایرانی قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم مزاحمتی طاقت میں اضافے کے عمل کو ماضی سے کہیں زیادہ تیزرفتاری اور بالیدگی کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

5- ایران کے خلاف دشمن کے حملوں کی عالمی مذمت اور ایرانی قوم عالمی کی حمایت

آج کی دنیا اس بات کی گواہ ہے کہ ایرانی قوم اپنے آزادی اور خودمختاری کے اہداف کے حصول کے لئے جرائم پیشہ صہیونی اور امریکی گینگ کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے۔ ایرانی عوام کو ظالمانہ اور بے رحمانہ امریکی اور صہیونی حملوں کی مذمت میں دنیا بھر سے بھرپور اور بامعنی حمایت حاصل ہے، اور ثابت کر دکھایا ہے کہ کوئی بھی دھمکی یا ظالمانہ کارروائی ایران اور ایرانیوں کے فولادی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔

6- اسلامی جمہوریہ کو شکست سے دوچار کرنے میں امریکہ اور صہیونی ریاست کی ناکامی

آزادی اور خودمختاری کی راہ پر گامزن ایرانی قوم اپنے دشمنوں کے دباؤ اور دھونس دھمکیوں کے سامنے کبھی بھی سرتسلیم خم نہیں کرے گی۔

اسلامی جمہوریہ کو تباہ کرنے اور اس مقدس نظام کو ختم کرنے کے سلسلے میں دشمنوں کے شیطانی عزائم کی شکست، رہبر معظم (مد ظلہ العالی) کی حکیمانہ اور با عظمت قیادت، ایرانی قوم کے اتحاد و یکجہتی، اور رہبر انقلاب اور ایران قوم کی جانب سے مسلح افواج کی حمایت اور پشت پناہی نتیجہ ہے۔ یہ اسلامی انقلاب کے سنہری صفحات میں سے ایک ہے جو بہت عبرت آموز ہے اور خاص طور پر دشمن کے کیمپ کے لئے تاریخی اور تزویراتی اسباق پر مشتمل ہے۔ یہ کسی بھی دوسرے مسئلے سے زیادہ، اسلامی نظام کی سچائی اور طاقت کو ثابت کرتا ہے اور ایرانی عوام کے ساتھ عزت و احترام پر مبنی رویے کی ضرورت کی یاد دہانی کراتا ہے۔

7- سپاہ پاسداران دشمن کی دھمکیوں کا فیصلہ کن جواب دینے کے لئے تیار

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی دیگر مسلح افواج کے ساتھ مل کر کسی بھی وقت، کہیں بھی، امریکہ اور صہیونی ریاست اور ان کے حامیوں کی طرف کی طرف کی کسی بھی خطرے یا جارحیت کا فیصلہ کن اور پشیمان کر دینے والا جواب دینے کے لئے ہر دم تیار ہے۔ ہم پوری طاقت سے، اونچی آواز میں، اعلان کرتے ہیں کہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف کسی بھی قسم کے اقدام اور خطرے کا، دشمنوں کے تصور سے کہیں بڑھ کر، وعدہ صادق-3 آپریشن سے کہیں زیادہ سخت، جواب دیا جائے گا۔

آخر میں، عظیم ایرانی قوم کے تمام افراد اور سماجی طبقات، خاص طور پر نوجوان نسل، کو "ایران اسلامی کے شہدائے عظمت اور قومی عزت کے پرچمداروں" کے چالیسویں کے موقع پر، آج جمعرات 7 اگست (2025) کو تہران کے مصلٰی امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) میں منعقد ہونے والے پروگرام میں بڑی تعداد میں، جوش و جذبے اور حماسی انداز سے شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ یہ شاندار اور قدردانی پر مبنی شرکت، وطن کی تاریخ میں ایرانی عظمت اور مقاومت و پائیداری کا ایک نیا باب رقم کر سکتی ہے۔ اس موقع پر قومی یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ، ـ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کی حمایت اور عظیم انقلاب اسلامی کے رہبر اور کمانڈر ان چیف حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای (مدظلہ العالی) کے ساتھ تجدید عہد، شہداء بالخصوص حالیہ مقدس دفاع میں شہید ہونے والے کمانڈروں اور سائنسدانوں کے قابل فخر مشن پر ثابت قدمی کے عزم،ـ اس سرزمین کے دشمنوں کے سامنے، نمایاں کرے گا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

6 اگست 2025ع‍

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha